• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقل کے خاتمے کیلئے سب کو اپناکرداراداکرناہوگا،بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بی ایس اوکے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ اورمرکزی کمیٹی کے ممبر عتیق بلوچ نےچیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پروفیسر یوسف بلوچ سے ملاقات کی اور انہیں دور دراز اضلاع کے طلباءکے مسائل ‘مزید بورڈز کے قیام سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا رہنمائوںنے کہاکہ بی ایس او امتحانی اور تعلیمی نظام میں دیگر کمزوریوں کے ساتھ نقل کے ناسور کے خلاف ہے بورڈ آفس کی جانب سے میٹرک امتحانات میں نقل کے خلاف ٹھوس اقدمات قابل تعریف ہیں لیکن نظام میں موجود خرابیوں کے لئے شعبہ تعلیم سے منسلک دیگر اداروں اور اسٹیک اولڈرز کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ نقل کا خاتمہ مکمل طور پر کیا جاسکےبلوچستان کے طویل رقبے کے لئے ایک بورڈ ناکافی ہے خصوصاًمکران کے طلباء اورطالبات کو مسائل کاسامنا کرناپڑتاہے جس پر چیئرمین نے مسائل کے جلد حل یقین دہانی کرائی ۔
تازہ ترین