• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونوں کو تعلیم سے دوراور دہشتگردی کی طرف دھکیلا گیا،پشتون ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ،ڈپٹی سیکرٹری محمد نور لوؤن ،حاجی ہدایت اللہ ،شاہ محمود ،گل صدام بازئی،صدام کاکڑ،محمود لونی نے داخلہ مہم امن غواڑو ،علم غواڑو کے عنوان سے ریلیوں اورمختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون ایس ایف نے ہمیشہ تعلیمی میدان میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے تعلیم کی کمی ہم سب کا اجتماعی مسئلہ ہے پشتون قوم کو منظم طور پر تعلیم سے دور کر کے منصوبےکے تحت دہشتگردی کی طرف دھکیلا گیا ،تاریخ گواہ ہے کہ جن قوموں نے قلم اپنا یا ان قوموں نے ہر پلیٹ فارم پر سب سے آگے آکر قوم کی خدمت کی پارٹی نے آج سے سو سال پہلے آزاد مدرسوں کی بنیاد رکھتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو ضرروری تعلیم دیںاور ان کے مستقبل کو خوشحال بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں،اس سے قبل پی ایس ایف کے زیراہتمام داخلہ مہم امن غواڑو ،علم غواڑو کے عنوان سے ریلی مسلم باغ،باز محمد شہید اور قلعہ سیف اللہ ڈگری کالج سے نکالی گئی جس میں اسکول کے بچوں سمیت کالج کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
تازہ ترین