• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید 50میں سے 2 شہیدوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جبکہ ایک پاکستانی سید جہانداد کی میت بھی لواحقین کے سپرد کردی گئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق خالد اور اس کا بیٹا حمزہ مسجد نور میں فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔ چودہ برس کا حمزہ اس وقت دہشت گرد کی گولی کا نشانہ بنا جب وہ اپنی والدہ سے فون پر بات کررہا تھا،آج صرف دو شہیدوں ہی کی تدفین کی جائے گی ۔

خالد اپنے اہل خانہ کے ساتھ چند ماہ پہلے شام سے نیوزی لینڈ منتقل ہوا تھا۔ اور اس کا بیٹا مقامی کشمیری ہائی اسکول کا طالب علم تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 21میتوں کی باضابطہ شناخت کرلی گئی ہے اور انہیں لواحقین کے حوالے کیا جارہا ہے۔

ایک پاکستانی سید جہانداد کی میت بھی لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے، امکان ہے کہ آج رات تک مزید 6لاشوں کی بھی شناخت کرلی جائے گی۔

تازہ ترین