• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں انصاف لیبر یونین کے رہنما وحید سومرو کی گاڑی جلادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں رہائش پذیر انصاف لیبر یونین وحید سومرو کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے رات گئے ان کے گھر کے باہر آگ لگا دی۔

ملزمان نے گلی میں پارک کی گئی گاڑی کو دھکا لگاکر گھر کے گیٹ کے ساتھ لگاکر گیٹ بند کر دیا اور کار کو نذرآتش کرکے فرار ہوگئے۔

وحید سومرو اسلام آباد میں ہیں، گاڑی نذرآتش کرنے کی وجہ یونین کا اندرونی تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین