• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس شروع ہو گیا، جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے پر 96ارب روپے کے واجبات منجمد کرنے کی سمری پیش کی جائے گی ،پی آئی اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 96ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

آپریشن ضرب عضب سے عارضی بے گھر افراد کے لیے فنڈز کے اجراء اور پاکستان حلال اتھارٹی کے فعال ہونے کے معاملات بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

ای سی سی کوایل این جی ٹرمینلز کے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ موسم سرما 2020ء کے لیے گیس کی ماہانہ طلب پر پیٹرولیم ڈویژن بریفنگ دے گی۔

ای سی سی کوپورٹس پر کارگوز کی کلیئرنس سے متعلق اپ ڈیٹ کیا جائے گا ،کاٹن کی فصل سے متعلق ای سی سی کے فیصلے پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ای سی سی اجلاس میں آزاد کشمیر کو پانی کے استعمال کے چارجز کی ادائیگی سے متعلق کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔

انجینئرنگ کی اشیاء کی درآمد کیلئے ترامیم کی سمری ،غیرملکی شکاریوں کیلئے آلات، ہتھیار کی درآمد پر این او سی کا عمل آسان بنانے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

ماڑی سے اضافی 66ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کی سمری، گندم اوراس کی مصنوعات کی برآمدی مدت میں توسیع کی سمری بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔

ای سی سی اجلاس کے ایجنڈے میں نئی گاڑیوں کی ریٹیل قیمت سے زیادہ پر فروخت کا معاملہ بھی شامل ہے۔

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کیلئے ضمنی گرانٹ اور کابینہ ڈویژن کیلئے بھی ضمنی گرانٹ کی سمریاں پیش کی جائیں گی۔

تازہ ترین