آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا

موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا ۔

پنجاب کے مختلف شہروں اور آزاد کشمیرمیں چند مقامات پربارش سے موسم خوشگوار ہےجبکہ گوجرانوالہ میں بھی صبح سویرے آسمان سے برستی بوندوں سے اردگرد کا ماحول خوبصورت ہوگیا۔

بلوچستان کے شمال مشرقی اور مغربی علاقوں میں موسم خشک ہے جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلوداورسردی کی شدت برقرارہے۔

ملکہ کو ہسا ر مر ی میں کل سے جا ر ی با ر ش کا سلسلہ تھم گیا ہے جبکہ کشمیر میں مظفرآباد سمیت چند مقامات پر بارش سے ہلکی سردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگاتاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ ، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

متفرق سے مزید