آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ18؍رمضان المبارک1440 ھ24؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی درخواست ِ ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے عبدالعلیم خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔

عبدالعلیم خان کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ عبدالعلیم خان نے اپنے تمام اثاثے نیب کو ظاہر کر دیئے ہیں، ان سے تفتیش بھی مکمل ہو چکی۔

وکیل نے یہ بھی کہا کہ تمام ریکارڈ اور دستاویزات نیب کو فراہم کر دی گئی ہیں، جبکہ نیب عبدالعلیم خان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

عبدالعلیم خان کے وکیل نےعدالت سے استدعا کی کہ عبدالعلیم خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں