آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ٹیکسی سروس کے متنازع اشتہار کیخلاف پٹیشن دائر

ایک ٹیکسی سروس کے متنازع اشتہار کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں ٹیکسی سروس کے متنازع اشتہار کے خلاف سجاد حسین چوہان ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی۔

درخواست میں مذکورہ ٹیکسی سروس، ایف آئی اے، پیمرا، پی ایچ اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار سجاد چوہان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ ٹیکسی سروس نے معاشرتی روایات کے خلاف اشتہاری مہم چلائی، یہ اشتہاری مہم کسی بھی معاشرے کے لیے قابل قبول نہیں۔

درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی ہے کہ غیر اخلاقی اشتہاری مہم چلانے پر مذکورہ ٹیکسی سروس کے خلاف کارروائی کی جائے، نیز کسی بھی کمپنی کو ایسی مہم چلانے سے روکا جائے۔

قومی خبریں سے مزید