آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 20؍ ذوالحجہ 1440ھ 22؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ اور پروڈیوسر گوری خان نے سوشل میڈیا پرشاہ رخ خان اور اپنے بیٹے ابراہم کی ایک تصویر شیئر کی ہے ، انہیں وہ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر شاہ رخ خان اور بیٹے ابراہم خان کی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں دونوں باپ بیٹا امریکی قبائلیوں کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔

View this post on Instagram

Courchevel. The winter playground.

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan) on


گوری خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو جہاں مداح بے حد پسند کررہے ہیں وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےکنگ خان کو امریکی قبائلیوں کا روپ دھار لینے کی وجہ سےشدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنے بیٹے ابرام کے ہمراہ لندن گئے ہوئے تھے، گزشتہ روز ان کی واپسی کے موقع پر انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے گوری خان نے شاہ رخ خان اور ابراہم کی یہ تصویر شیئر کی تھی، جس پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’بالی ووڈ اداکاروں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ دوسروں کی ثقافتی علامات اور طرز عمل ہمارےلئے نہیں ہیں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مسعلی قبائلیوں اورخواتین کے ساتھ لی گئیںتصاویرشیئر کی تھیں جس کے بعد ان کو بھی صارفین کی جانب سےشدید تنقیدکا نشانہ بنایا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید