آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍رمضان المبارک 1440ھ 23؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومت کی 28 مارچ کی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو جوابی خط لکھ دیا اور دعوت کے طریقہ کار پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ پارلیمانی رہنمائوں کو دعوت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بجائے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دی جانی چاہیے تھی۔

جوابی خط میں شہباز شریف نےشاہ محمود قریشی کو تجویز دی کہ نیشنل ایکشن پلان پر قومی اسمبلی میں بریفنگ دی جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ منتخب پارلیمانی رہنمائوں کے بجائے تمام اراکین پارلیمنٹ کو بریفنگ دی جائے کیونکہ مشترکہ اپوزیشن پالیسی سازی میں مشترکہ فیصلوں پریقین رکھتی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں