آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ19؍رمضان المبارک 1440 ھ25؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیڈکوارٹر پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے رینجرز کی انسداد دہشتگردی ونگ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔


جس میں مختلف آپریشن کے دوران برآمد ہونے والےسامان کو کوائف کی جانچ پڑتال اورقانونی تقاضے مکمل ہونے پر انکے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

حوالے کیے جانے والے سامان کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ ایک عددکار، ایک عدد ہائی روف گاڑی، پانچ عدد موٹرسائیکل اوراٹھائیس موبائل فونز شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اس موقع پر سامان وصول کرنے والے مالکان نے رینجرز کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہاتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں