آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر21؍رمضان المبارک 1440ھ27؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہولی کے تہوار پر ہندو کمیونٹی کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہولی بہار کی آمد پر رنگوں کا تہوار ہے جس سے خوشی اور امن کا پیغام پھیلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی ہے۔اور پی پی پی حکومت اقلیتی برادری کو زندگی کے ہر شعبہ میں تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم ہندو کمیونٹی کے اس خوشیوں کے تہوار میں برابر کے شریک ہیں، سندھ حکومت نے ہندو سرکاری ملازمین کو ہولی کے موقع پر ایڈوانس تنخواہیں بھی دی ہیں ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں