• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کے 3 روزہ دورے  پر کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مہاتیر محمد 23مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

دورے کے دوران مہاتیر محمد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملائشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ تاجروں سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے دورے کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، معیشت اور دفاعی تعلقات بڑھانے پر فوکس کیا جائے گا۔

ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 21 سے23مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر آ رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملائشیا کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

تازہ ترین