• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’تحریک انصاف خود سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے‘

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکمران جماعت تحریک انصاف کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے پی پی کارکنوں پر اسلام آباد پولیس کے تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کیا جانے سیاسی کارکن کیا ہوتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ حکومت کا سیاسی کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے، ملک میں انتشار، افراتفری، نفرت اور گالم گلوچ کا گند پھیلانے والے کس منہ سے آج دوسروں کو درس دے رہے ہیں؟

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ دوسروں کو درس دینے سے پہلے عمران نیازی اور ان کے ترجمان آئینہ سامنے رکھ لیا کریں، سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم خود تحریک انصاف ہے۔

تازہ ترین