• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے میں یورپ کا پہلا زیرِ سمندر ریسٹورنٹ


بڑی بڑی عما رتوں اور وسیع و عریض رقبے پر پھیلے ریسٹورنٹ تو دنیا بھر میں تعمیر کیے جا تے ہیں لیکن ناروے میں زیرِ سمند ر ایک منفرد ریسٹورنٹ قا ئم کیا گیا ہے۔

"Under" نامی یہ ریسٹورنٹ کئی فٹ پا نی کی گہرائی میں واقع ہے جبکہ اس کی تعمیرمیں خصوصی حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

ریسٹورنٹ کے بڑے ہا ل میں شیشے کے پاس بیٹھ کر کھانا کھانے کے ساتھ ساتھ آبی مخلوق کا بھی نظارہ کیاجاسکتا ہے۔

ریسٹورنٹ میں ایک وقت میں 40افراد کی میزبانی کی گنجائش ہے جو کہ اپریل میں عام افراد کیلئے کھولا جائے گا۔

تازہ ترین