• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، کسٹمز عملے کی مسافروں سے مبینہ رشوت وصولی

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹمز عملے کی مسافروں کو تنگ کرکے مبینہ رشوت وصولی منظر عام پر آگئی، سی سی ٹی وی کیمروں نے کسٹمز اہلکاروں کی لوٹ مار کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹمز عملے کی مسافروں سے سرعام نذرانے لینے کی ایئرپورٹ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں کسٹمز اہلکاروں کو ڈیوٹی ٹیکس وصول کرنے کے بجائے مسافروں سے مک مکا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر کسٹمز عملے کی لوٹ مار پر ایوی ایشن ڈویژن نے ایف بی آر کو خط لکھ دیا، ایف بی آر کو کسٹم اہلکاروں کی مسافروں سے رشوت لینے کی وڈیوز بھی بھجوا ئی گئیں ہیں۔

تازہ ترین