کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) مبشر رضا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن محمد آصف کو شکست دیکر جوبلی انشورنس نیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کے افتتاحی روز کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا۔ دیگر میچوں میں احمد شاہ، رضوان ہاشمی نے سنسنی خیزمقابلوں کے بعد کامیابی حاصل کی جبکہ ذوالفقار عبدالقادر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 104 کا سنچری بریک کھیلا۔