• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عوام نصف صدی سے بھارتی ظلم سے نبردآزما ہیں، راجہ اسحٰق صابر

برمنگھم( نمائندہ جنگ) آل جموں  وکشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحق صابر نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نصف صدی سے زائد عرصے سے اپنے بنیادی اور پیدائشی حق کے حصول اور بھارتی ظلم وتشدد کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ بھارت کی آٹھ لاکھ مسلح فوج جب مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور سفاکیت سے تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے میں ناکام ہوئی تو اب لائن آف کنٹرول پر سول آبادی پر گولے برسارہی ہے، مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کی داعی ہونے کے ناتے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کررہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف پارٹی رہنمائوں اور عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس کے مرکزی صدر سردار عتیق احمدخان اور ان کی ساری ٹیم لائن آف کنٹرول کے متاثرین اور شہدا سے بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ راجہ اسحق صابر نے کہا کہ حالیہ دنوں لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے بے شمار معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔
تازہ ترین