• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل پر مجبور کرے، ریاض بٹ

اسپین(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے نائب صدر ریاض احمد بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے کے امن کو بچانے میں جو کردار ادا کیا پاکستان کی ان کوششوں کا عالمی برادری نے خیر مقدم بھی کیا ہے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ دنیا اس موقع سے فائدہ اٹھائے اور بھارت کو مجبور کرے کہ خطے میں بار بار کشیدگی کا سبب مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرے فوری طور پر کوئی مثبت اقدامات نہ کیے گے تو پھر اس کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران بھی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اپنی خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح دیں، سیاسی اور سفارتی محاذ پر کوششوں کو تیز کیا جائے بیرون ملک وزیر خارجہ کی سربراہی میں ایسے وفود روانہ کیے جائیں جو پاکستان کا موقف اور کشمیریوں ترجمانی کر سکیں کسی کو کشمیر کے نام پر سیرو تفریح نہ کرائی جائے، بیرونی ممالک کے سربراہوں سے ملاقاتیں کی جائیں دنیا کو مودی کے ناپاک عزائم اور منصوبوں سے آگا کیا جائے کہ بھارت خطے کے امن کے لیے بڑا خطرناک ہے۔ ریاض بٹ نے کہا کہ پلوامہ میں بھارتی فوج کے حملے کے بعدمسئلہ کشمیر پر دنیا کی توجہ مبذول ہوئی ہے بھارت نے جس طرح جنگ کا ماحول پیدا کیا، پاکستان نے اس مرتبہ اپنی کوششوں سے سے خطے کو جنگ سے بچایا ہے۔
تازہ ترین