• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی فورسز کا چاغی میں کامیاب آپریشن، پاک افغان سرحد پر 4ایرانی فوجی بازیاب

راولپنڈی ( جنگ نیوز) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے تین چار کلومیٹر فاصلے پر بلوچستان میں ضلع چاغی کے علاقے امبوری میں ایک کامیاب آپریشن میں چار ایرانی فوجیوں کو بازیاب کر الیا، اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشت گرد مغوی ایرانی فوجیوں کے ہمراہ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے ، فائرنگ کے تبادلے کے بعدچار ایرانی فوجیوں کو عارضی ہائیڈ آئوٹ سے بازیاب کرا لیا گیا، ایرانی فوجیوں کو ایرانی حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین