• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں جنسی ہوس کی انتہا، تین بھائیوں نے چچا کیساتھ مل کر 12 سالہ بہن کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت میں جنسی ہوس کی انتہا، دو بھائیوں کو اپنی 12 سالہ بہن کیساتھ زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کے چچا کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس کو اس گھناونے جرم میں شامل ملزمان کے بڑے بھائی کی تلاش ہے، تین بھائیوں نے اپنے چچا کیساتھ مل کر اپنی 12 سالہ بہن کیساتھ زیادتی کی اور اس کے بعد درانتی سے اس کا سر قلم کردیا، واقعہ مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں پیش آیا، بھارت میں بچوں پر جنسی زیادتیوں کا بدترین ریکارڈ ہے، حکومت کے حالیہ اعدادوشمار کے مطابق 2016 میں اس طرح کے 36 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔
تازہ ترین