• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی بنانی ہے تو سابقہ الیکشن اور ٹیررفنانسنگ پر بنائیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد(ایجنسیاں)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ اگر جے آئی ٹی بنانی ہے تو سابقہ الیکشن اور ٹیررفنانسنگ پر بنائیں ‘نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیاجارہا‘ اپنے دور میں نیب کے کالے قانون کو ختم نہ کرنا غلطی تھی تاہم مستقبل میں آئین سے آمر کا ہر ڈالا گیا کالا قانون نکال دیں گے‘ہم کالعدم تنظیموں کے خلاف جب بھی بیان دیتے ہیں تواس کے بعد ہمیں نوٹس ملتاہے ‘جے آئی ٹی‘ نیب یا کٹھ پتلی حکومت سے ملنے والے نوٹس سے نہیں ڈرتے‘کٹھ پتلی حکومت کو للکارتے اورچیلنج کرتے رہیں گے‘ کالعدم تنظیموں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے‘بلیک میلنگ جاری رہی توذمہ دار حکومت ہوگی ‘نیب قوانین کی تبدیلی تک کرپشن کا مسئلہ حل نہیں ہوگا‘اگر ہمت ہے تو احسان اللہ احسان کو طلب کریں اوران پر بھی جے آئی ٹی بنائیں، ہمیں بلایا ہے تو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کو بھی بلائیں ۔ بدھ کو نیب ہیڈکوارٹرزمیںدفتر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2002 میں نیب کو پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چوری کرنے کے لیے بنایا گیا تھا‘ہم نے مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا، کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ بھی کریں گے‘ آج جس کمپنی کے کیس میں مجھے بلایا گیا، اس کے قیام کے وقت میں ایک سال سے بھی کم عمر کا تھا‘کالعدم تنظیموں کا ساتھ دینے والے تین وزیروں کو وفاقی کابینہ سے نکالا جائے‘ ملک میں سیاسی بحران کے خلاف آواز اٹھا رہا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے نیب ہیڈ کوارٹر کے باہر سے گرفتار کئے گئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلیک میلنگ جاری رہی تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

تازہ ترین