• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5تانگوں کی سواریاں تھیں، PP اور دہشتگرد تنظیموں میں کیا فرق ،فواد چوہدری

اسلام آباد (نیوز ایجنسی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ کرپشن اولمپکس کی دوسری قسط شروع ہو گئی، 5 تانگوں میں پوری پارٹی استقبال کیلئے آئی، پیپلز پارٹی اور دہشتگرد تنظیموں میں کیا فرق ہے ، چوری اور سینہ زوری کو مثال دے کر واضح کرنا ہو تو نواز شریف اور زرداری صاحب کا رویہ دیکھ لیں، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی نیب میں پیشی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو نیب نے تفتیش کےلئے بلایا، پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے 500کے قریب ارکان نیب دفتر کے سامنے جمع ہو گئے بدقسمتی سے ان میں سے چند درجن لوگوں نے پولیس پر حملہ کیا،کیا آپ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کو تفتیش کےلئے کیوں بلایا گیا؟یہ رویہ کالعدم تنظیموں سے کس طرح مختلف ہے، جن پر نیشنل ایکشن پلان کا نفاذ ہو رہا ہے، یہ رویہ قانون کے تقاضوں کے منافی ہے، امید ہے کہ پیپلز پارٹی اور ان کی قیادت اپنے رویے پر معذرت کرے گی،چار پولیس اہلکاروں اور دو کیمرہ مینوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ بیان میں وزیر اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ پورے 5 تانگوں میں پوری پارٹی استقبال کے لیے پہنچے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے 500کے قریب ارکان نیب دفتر کے سامنے جمع ہو گئے ،چند درجن لوگوں نے پولیس پر حملہ کیا، میں پیشی کے بعد بلاول خطاب ایسے کر رہے تھے جیسے سامنے لاکھوں افراد کا مجمع ہو،کارکنان کے حملے پر پولیس نے صبر کا مظاہرہ کیا، نیب میں پیشی کے بعد بلاول خطاب ایسے کر رہے تھے جیسے سامنے لاکھوں افراد کا مجمع ہو،کارکنان کے حملے پر پولیس نے صبر کا مظاہرہ کیا، پولیس کی معاملے کو غیر جانبداری سے نمٹانے کی کوشش قابل ستائش ہے، ہم پولیس کے اسی رویے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آپ حد پار کریں گے تو ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی، افہام و تفہیم چاہتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ احتساب روک دیں،جن لوگوں پر مقدمات ہیں انہیں ان کا سامنا کرنا ہو گا، ایسا ممکن نہیں کہ آپ تحقیقات کے عمل کو متاثر کر سکیں۔

تازہ ترین