• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا اسلام آباد کا دھرنا نتائج کے حصول کیلئے ہوگا، فضل الرحمٰن

اسلام آباد(وقائع نگار )جمعیت علماء اسلام( ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے کہاہےکہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کاافغان طالبان کا مطالبہ امریکہ نےتسلیم کیاتھا مگرحکومت رہائی روکنے کی کوشش کر رہی ہے،اگر آصف زرداری ہماری تحریک میں شامل ہوں تو خوش آمدید کہیں گے ہم اسلام آباد واپس جانے کیلئے نہیں کچھ لینے کیلئے آئینگے ،سابق دھرنے اس کے مقابلے میں دھرنیاں ثابت ہوں گی ،اسلام آباد آکر نتائج لے کر نکلیں گے، نیشنل ایکشن پلان کومستردکرتے ہیں نیشنل ایکشن پلان حوالے سے ،28مارچ کوپارلیمانی اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے، جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی نظریاتی شناخت کیلئے ملین مارچ کا سلسلہ برقرار رہے گا ملک بھر میں بیداری کی مہم برقرار رکھی جائے گی ، چوبیس مارچ کو شمالی وزیرستان اور 31مارچ کو سرگودھا میں مارچ کیا جائیگا حکمرانوں اور انکے بیرونی آقائوں کو پیغام دینگے کہ انکا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دینگے ، عقیدہ ختم نبوت اور اسلامی آئین دفعات میں ردوبدل نہیں ہونے دینگے،نیشنل ایکشن پلان مذہبی طبقے اور مدارس کیخلاف ریاست کے استعمال کا راستہ ہے ،اس کو پہلے بھی مسترد کیا تھا کالعدم تنظیمیں اسٹبلشمنٹ کے پروں کے نیچے پلیں، ان کو ہمیشہ تحفظ فراہم کیا گیا ایک طرف بھارت دوسری طرف مدارس کیساتھ جنگ کی جا رہی ہے مدارس ہمیشہ ملک کیساتھ وفادار رہے ہیں ،حکومت یہ کیا کھیل کھیل رہی ہے پی پی کے کارکنوں پر تشدداور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں جے یو آئی کے کارکنوں کو بھی ملک بھر میں گرفتار کیا گیاہے ان کوفی الفوررہاکیاجائے۔

تازہ ترین