• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکن کردار بلند کریں،ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کارکن اپنا کردار بلند کریں، ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، اپنی آخرت کے خوف سے نیک نیتی کے ساتھ اگلی نسل کو تباہی سے بچانا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نےعوامی رابطہ مہم کے دوران ضلع شرقی کے دورہ کے بعد ضلع شرقی کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا، مصطفیٰ کمال نے گزشتہ شب جمشید ٹاؤن یو سی 13 میں علاقہ معززین سے ملاقات کی، علاقہ مکینوں نے مصطفیٰ کمال سے گفتگو میں شکایات کے انبار لگا دیئے اور ان کے دورِ نظامت میں کئے گئے کاموں کو سراہتے ہوئے ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ نظام سے نا امید ہوچکے ہیں جس میں تبدیلی صرف چہروں میں آتی ہے، اب سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں پاک سر زمین پارٹی ہی ان کیلئے آخری امید کی کرن ہے۔
تازہ ترین