• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کاخاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے،ڈی سی

لاہور(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہورکے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہورصالحہ سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا پاکستان سے خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام عوام الناس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے شعور اجاگر کریں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے ڈاکٹرز اپنے کلینک میں پولیو ڈیسک ضرور قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ اس کے خلاف جنگ میں ہم سب کو لڑنا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ پولیو کے 2قطرے بچے کے بہتر مستقبل کے ضامن ہیں۔انہوں نے کہا کہ25مارچ کی پولیو مہم کے لیے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے اور پولیو کی ٹیمیں فیلڈ میں ہر موسم میں پہنچتی ہیں۔ تقریب میں ڈی جی ہیلتھ ،روٹری کے نمائندگان اور سی ای او ہیلتھ نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین