• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم

پشاور(نیوز رپورٹر) احتساب جج حافظ نسیم اکبر نے میاں فاروق اقبال کے غیر قانونی مائینگ کیس میں استعاثہ گواہ اور نیب خیبر پختون خوا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو حکم عدولی پر گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ گزشتہ روز جب فاضل عدالت نے میاں فاروق اقبال وغیرہ کی غیر قانونی مائننگ کی سماعت شروع کی تو اس دوران نیب کے اسسٹنٹ ڈائر ریکٹر اور استعاثہ گواہ محمد نعیم قمر عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد فاضل عدالت نے سماعت ختم ہونے پر اُس کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کرتے ہوئے اُسے گرفتار کرنے اور8اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔
تازہ ترین