• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقیر آباد، 10سال قبل لاپتہ شخص کے اغواء کا مقدمہ درج

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ فقیر آبادپولیس نے 10 سال قبل بشیر آباد سے لاپتہ ہونیوالے شخص کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا۔خان جمال ولد عبدالغفار سکنہ باجوڑ نے اسلام آباد میں قائم کمیشن کو دئیے گئے درخواست میں بتایاکہ اس کا بھائی شاہ فیصل بشیرآباد میں اپنے چچا کے ساتھ رہائش پذیر تھا اس دوران وہ گائوں چلے گئے اور شاہ فیصل بشیرآباد میں رہ گیا9مئی 2009ء کو انہیں اطلاع ملی کہ شاہ فیصل کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا ہے کمیشن کی رپورٹ پر تھانہ فقیر آباد پولیس نے شاہ فیصل کے اغواء کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے ۔
تازہ ترین