• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( آن لائن ) ملائشیاکے وزیر اعظم مہاتیر محمد آج اسلا م آباد پہنچیں گے ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر اعلی سطحی وفد کے ہمراہ 21- 23مارچ کو پاکستان کا دورہ کرینگے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق مہاتیر محمد یوم پاکستان کے موقع ہونے والی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرینگے۔ مہاتیر محمد دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور مختلف تجارتی معاہدوں پر بھی دستخط کرینگے۔ اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پاکستان میں سرمایہ کاروںکی کانفرنس میں بھی خطاب کرینگے۔
تازہ ترین