• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سمجھوتہ کیس کے فیصلے پر بھارتی صحافی کی تنقید


معروف بھارتی صحافی وجَیتا سنگھ نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس دھماکا کیس میں تمام ملزمان کو چھوڑ دیا گیا ہے، کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ دھماکے میں جان سے جانے والے 68 افراد کو کسی نے قتل نہیں کیا؟


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ یہ سب لوگ خودبخود انتقال کر گئے؟

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مرکزی ملزم سوامی آسیم آنند بھارتی انتہاپسند جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا رکن تھا۔


ایک اور ٹویٹ میں وجَیتا سنگھ نے دھماکے کے ایک زخمی پاکستانی انیل سمیع کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

وجَیتا کے مطابق انیل سمیع کا مؤقف ہےکہ وہ حملہ آوروں کو پہچان سکتا ہے مگر بھارتی عدالت میں اسے بلایا ہی نہیں گیا۔

تازہ ترین