• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’فن فیئر رکوانے کیلئے والد کو قتل کیا گیا‘‘

پنجاب کے شہر بہاول پورمیں گزشتہ روز قتل ہونے والے کالج پروفیسر کے بیٹے کا کہنا ہے کہ کالج میں فن فیئر کا معاملہ تھا، جسے رکوانے کے لے میرے والد کو قتل کیا گیا۔

بہاول پورمیں گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج میں شعبہ انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے قتل کا مقدمہ بی اے پارٹ ٹو کے طالب علم کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر خالد حمید کو بدھ کی صبح بی اے پارٹ ٹو کے طالبعلم خطیب نے چھری کے وار سے قتل کیا تھا۔

پولیس نے ملزم خطیب کو گرفتار کرکے مقتول پروفیسر کے بیٹے ولید خان کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول پروفیسر کی نماز جنازہ گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج میں ہی ادا کی گئی جس میں طلبہ، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

اس واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پروفیسر خالد حمید کے سفاکانہ قتل پر اظہارافسوس کےلیے میرے پاس الفاظ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محض اختلاف کی بنیاد پرطالب علم کے ہاتھوں استاد کا قتل پوری قوم کے لیے لمحۂ فکریہ ہے، سوچنا چاہیے کہ انتہا پسند رویوں کا راستہ روکنے کے لیے کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین