ٹیلی فیچر ”لعل“ کا ٹائٹل سانگ ریلیز کردیا گیا۔
جیوفلمز ، ہمدان فلمز ، موشن کونٹینٹ گروپ کی پاکستان نیوی کے اشتراک سے بنائی جانے والی ٹیلی فیچر ’لعل‘ 23 مارچ کو ”جیو ٹی وی“ پر رات 8 بجے پیش کی جائے گی۔
ٹیلی فیچر ”لعل“ نیوی کے ایک افسر کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کا شاند ار ٹائٹل سانگ بھی ریلیز کردیا گیا ہے ۔
سمندر کے نگہبانوں کی سچی داستان پر مشتمل ٹیلی فیچر ”لعل“ کی کہانی معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایات حسیب حسن کی ہے۔
فلم میں مرکزی کردار اداکار بلال عباس خان نبھا رہے ہیں، بلال عباس نیوی آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔
فلم کی دگرکاسٹ میں کبریٰ خان، گوہر رشید، عفت عمر، رشید ناز، سلیم معراج، سدرہ نیازی ، عدنان شاہ ٹیپو اور عدنان جعفرشامل ہیں۔