مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کے اہلکار نے فائرنگ کر کے 3 ساتھی اہلکاروں کو قتل کر دیا، بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔
سینئر بھارتی حکام کے مطابق سی آر پی ایف کے کانسٹیبل نے جھگڑا ہونے پر اپنی سروس رائفل سے ساتھیوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 سینئر کانسٹیبلز سمیت 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
تینوں ساتھیوں کو قتل کرنے کے بعد مذکورہ اہلکار نے خود کو بھی گولی مار لی،جس کی حالت تشویشناک ہے۔
فائرنگ کا واقعے گزشتہ رات سری نگر کے کیمپ میں پیش آیا۔