• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائسٹ چرچ یونیورسٹی میں طلبہ نے احترام سے اذان سنی

کرائسٹ چرچ یونیورسٹی کے طلبہ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا سے یکجہتی کا اظہار کیا، سیکڑوں طالب علموں نے ادب و احترام کے ساتھ اذان سنی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے 50 افراد کی شہادت کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کرائسٹ چرچ یونیورسٹی کے طلبہ نے انوکھا انداز اپناتے ہوئے ایک جگہ جمع ہو کر خاموشی اور ادب و احترام کے ساتھ اذان سنی۔

کینٹ بری کرائسٹ چرچ یونیورسٹی میں اذان کی آواز سنتے ہی سیکڑوں طلبہ ایک جگہ جمع ہوگئے اور احترام کے ساتھ خاموشی سے پوری اذان سنی جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور دیکھنے والوں نے طلبہ کے اس اقدام کو خوب سراہا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعہ کے روز النور مسجد اور لِین ووڈ میں دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے اس وقت داخل ہوکر فائرنگ کی تھی جب بڑی تعداد میں نمازی، نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں موجود تھے۔

اس افسوسناک واقعے میں 50 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے حملوں کو دہشت گردی قرار دیا تھا۔

تازہ ترین