• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونے والے سانحےمیں شہید تمام 50افراد کی شناخت کاعمل مکمل کرلیا گیا ہےاور اس سے متعلق تمام لواحقین کو آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے تمام 50افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور تمام لواحقین کو اس سے متعلق آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔ کراچی کے سید اریب احمد کی نمازجنازہ کرائسٹ چرچ میں ادا کر دی گئی ان کی میت اگلے ہفتے پاکستان لائی جائے گی۔

نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالمالک کا کہنا ہے کہ سانحے میں جاں بحق 9میں سے 7پاکستانیوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئیںہیںجبکہ نعیم رشید اور طلحہ رشید کی میتیںبھی آج ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی۔

نیوزی لینڈ پولیس حکام کی جانب سے بھی سانحے میں شہید تمام افرد کی شناخت مکمل ہونےکااعلان کردیاگیا ہے۔ شناخت کےعمل میں 20 کےقریب مختلف ماہرین نے حصہ لیا۔

تازہ ترین