• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشین کمپنی پروٹان پاکستان میں کار فیکٹری لگائےگی

ملائیشین ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ ملائیشین کارساز کمپنی پروٹان پاکستان میں کارکی فیکٹری لگائےگی۔

ملائیشین ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ ملائیشین کار ساز کمپنی پروٹان پاکستان میں کار کی فیکٹری لگائےگی، اس بات کا اعلان ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان کےدورے کے دوران کریں گے۔

اکرام محمد ابراہیم نے بتایا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان معاہدے پر دستخط ہفتے کو کیے جائیں گے۔

ملائیشین ہائی کمشنراکرام محمد ابراہیم نے یہ بھی بتایا کہ پروٹان کار کی فیکٹری کراچی میں لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پروٹان کار ساز کمپنی ملائیشین کمپنی ہےجو کہ 1986 سے کار سازی کررہی ہے اور اب تک 30 لاکھ کاریں فروخت کرچکی ہے۔

پروٹان کمپنی کی کاریں برطانیہ، سنگاپور، آسٹریلیا سمیت 25 ملکوں میں فروخت کی جاتی ہیں۔

تازہ ترین