• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا:ہوٹل کے کمروں میں خفیہ کیمرے،4 افراد گرفتار

جنوبی کوریا میں ہوٹل کے کمروں میں خفیہ کیمروں کے معاملے پر 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں پولیس نے ہوٹل کے کمروں میں مہمانوں کی خفیہ طور پر فلمیں بنا کر انٹرنیٹ پر بیچنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرلیاہے۔

ملزمان نے 1600 مہمانوں کی ویڈیوز کے ذریعے مبینہ طور پر 6200 ڈالر کمائے ۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اگست 2018 میں متعدد شہروں کے 30 مختلف ہوٹلوں میں ایک ملی میٹر لینس کے کیمرے نصب کیے تھےجو کہ ٹی وی، ہیئر ڈرائر، اور دیوار پر ساکٹ جیسی جگہوں پرموجود تھے۔

ملزمان نے ویب سائٹ پر 803 ویڈیوز جاری کی تھیں اور ویب سائٹ کے سرور ملک سے باہر حاصل کیے تھے ۔

تازہ ترین