• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ فاؤنڈیشن کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے اجلاس کا انعقاد


بحریہ فاؤنڈیشن کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے اجلاس کا انعقاد آج کراچی میں ہوا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ فاؤنڈیشن کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے اجلاس کا انعقاد آج کراچی میں ہوا، جس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نےکی۔

اجلاس میں بحریہ فاؤنڈیشن کے جاری منصوبوں پر نیول چیف کو بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ سی فوڈ پراسیسنگ پلانٹ اور مستقبل کے دیگر منصوبوں پر بریفنگ بھی اجلاس میں شامل تھی۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بحریہ فاؤنڈیشن میری ٹائم سیکٹر کے حوالے سےمختلف النوع پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔

نیول چیف نے بحریہ فاؤنڈیشن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تازہ ترین