آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍رمضان المبارک 1440ھ 23؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرہ کرنے سے حج فرض نہیں ہوتا

سوال :۔ اگر کسی کے پاس حج کے پیسے نہ ہوں اور اس کے پاس اتنی رقم موجود ہے کہ وہ ان سے عمرہ ادا کرسکتاہو، کیا وہ صرف عمرہ کرسکتا ہے ؟کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جس نے عمرہ کیا ،اس پر حج ادا کرنا بھی فرض ہو جاتا ہے۔ کیا واقعی اسی طرح ہے کہ پہلے حج ادا کرے، پھر عمرہ کرسکتا ہے۔ یا عمرہ ادا کرنے کے بعد اس پر حج کرنا بھی فرض ہو جاتا ہے۔ زندگی میں حج کیے بغیر عمرہ ادا کیا جا سکتا ہے، کیا عمرے کےبعدحج کرنا فرض ہو جاتا ہے؟ (عنایت سیف ، کوئٹہ)

جواب :۔حج سے پہلےعمرہ ادا کرنا درست ہے،تاہم اگرکسی پر حج فرض ہو تو اسے پہلے حج کرنا چاہیے۔ اگر حج فرض نہیں، مگر عمرہ کرنے کی استطاعت ہے تو صرف عمرہ سے حج فرض نہیں ہوگا ۔ عوام میں یہ غلط مشہور ہے کہ عمرہ کرنے سے حج فرض ہوجاتا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں