• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون میں قرآن اگر بلاوضو پڑھیں تو گنا ہو گا یا اجر ملے گا ؟

موبائل فون میں تلاوت

سوال :۔موبائل فون میں موجود قرآن اگربلاوضو پڑھیں تو گنا ہو گا یا اجر ملے گا ؟

جواب۔ موبائل فون میں بے وضوقرآن کریم کی تلاوت جائز ہے اوراجرملے گا۔ اگراسکرین پر قرآن کریم کھلاہوا ہو تو بے وضو موبائل کو ہاتھ میں لینا اور مختلف اطراف سے چھونا بھی جائز ہے،مگراسکرین کو بغیر وضو چھونا خلاف احتیاط ہے۔ (شامی1 / 173، کتاب الطہارۃ، سنن الغسل،ایضاص292، کتاب الطہارۃ، باب الحیض ط: سعید)

تازہ ترین