پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جنگلات کا عالمی دن منایا جارہا ہے ۔
اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں کو جنگلات کی اہمیت اور ان سے حاصل شدہ فوائد سے آگاہ کرنا اور انہیں شجرکاری کی طرف راغب کرنا ہے۔
جنگلات کی معاشی ، ماحولیاتی اور زرعی اہمیت کا تعین کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی تئیسویں اسمبلی میں جنگلات کا عالمی دن منانے کی قرارداد پیش کی گئی۔
جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں مقررین جنگلات کی افادیت کے بارے میں اظہار خیال کریں گے اورجنگلات کے تحفظ کے حوالے سے لوگوں میں شعور بیدا کرنے کی غرض سے سیمینار اور ریلیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات کی روز بروز کمی کے باعث اوزون کی تہہ باریک ہوتی جارہی ہے اورزمین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔