• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثمرہ سعید

 پیارے بچو! آپ نے بہت سے پرندے دیکھے ہوں گے اور ان کے بارے میں جانتے بھی ہوں گے لیکن آج جسں پرندے کے بارے میں آپ کو بتا رہے، اس کے مطالق شاید ہی آپ نے سنا یا دیکھا ہو۔یہ پہاڑی پرندہ کال چیٹ ہے،اس کا رنگ کالا ہے، اس کی پہچان اس کی دوشاخہ دم(Fork-tailed ) ہے اور اس کا اصل نام بھی اسی دم کی وجہ سے (Fork-tailed drongo) رکھا گیا ہے۔

کال چیٹ دوسرے چھوٹے پرندوں فاختہ، بلبل، مینا وغیرہ کا شکار یا خوراک ہتھیانے کے لیے شکرے کی آواز نکالتا ہے اور اس آواز سے ڈر کے پرندے ادھر اُدھر ہو جاتے ہیں اور کال چیٹ کے لیے میدان صاف ہو جاتا ہے۔صرف یہ ہی نہیں بلکہ یہ جانوروں پر بھی یہی تکنیک اپناتا ہے مثلاً دریائی بلا (Meerkat) نیولے کی طرح کا ایک جانور ہوتا ہے جو زمین کھود کر اندر سے کیڑے مکوڑے ڈھونڈ کر کھاتا ہے۔ جب وہ زمین کھود کر کیڑے مکوڑے نکال لیتے ہیں تو اس موقع پر کال چیٹ خطرے کا سائرن بجاتاہے، جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ شہباز کہیں آس پاس ہے۔ یہ سائرن سن کر دریائی بلا بھاگ کر اپنے بل میں چلا جاتا ہے اور کال چیٹ مزے سے کیڑےمکوڑے کھاجاتاہے۔

ساتھیو! یہ کال چیٹ ہمیشہ دوسرے پرندوں سے لڑتے جھگڑتےہیں۔ کوے کا تو یہ بہت بڑا دشمن ہے، اگر اس کو کوا کہیں نظر آجائے تو اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھتے جب تک اس کو علاقہ بدر نہ کر دیں۔ کسی دوسرے پرندے یا جانور پر اس کے حملہ کرنے کے لیے یہ اونچائی سے تیزی سےآکر متعلقہ جانور یا پرندے کو ٹھونگ مار کر یا ڈرا کر واپس اُڑ جاتے ہیں۔ کال چیٹ چھوٹے پرندوں یا ان کے بچوں کے سرپر ٹھونگیں مار کر ہلاک کر کے ان کا مغز نکال کر بھی کھاتے ہیں۔

کوئل دوسرے پرندوں کے گھونسلوں میں انڈے دیتی ہے اور دوسرے پرندے اپنے اور کوئل کے انڈوں میں فرق نہیں کر پاتے لیکن کال چیٹ یہاں بھی سیانا ثابت ہوا،انڈے پہچاننے کے بعد انہیںگھونسلے سے باہر پھینک دیتا ہے۔

تازہ ترین