• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول اور مریم ابو بچاؤ مہم پر نکلے ہوئے ہیں، فواد

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول اور مریم ابو بچاؤ مہم پر نکلے ہوئے ہیں، دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے اپنے ابو کے پیسے ان کی رہائی پر لگادیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں فواد چوہدری نے کہا کہ ابو کو نیب نے بلالیا ہے اور یہ پورے پاکستان سے ناراض ہوگئے، ان کی منطق عجیب و غریب ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر یہ سمجھتے ہيں کہ افہام و تفہیم کا مقصد ان کو معاف کردینا ہے تو اس طرح نہيں ہونا، احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کہاتھانہ نوازشریف اورزرداری کا آخری الیکشن ہے،اب ان کی اولادیں بھی اس بات پرمتفق ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں خاندانوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان کو پریشانی ہے کہ لندن میں سیل لگی ہے اور وہ ملک سے باہر نہیں جاسکتے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت میں سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو بری کرنا قابل مذمت ہے،بھارت میں عدالتی نظام دہشتگردوں کے لیے ڈرائی کلین سسٹم بن گیا ہے۔

تازہ ترین