آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 20؍ ذوالحجہ 1440ھ 22؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان ریلیف پیکج تو منظو ر ہوگیا مگر عوام کو مہنگائی کا تحفہ پھر بھی دے دیا گیا۔

2ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج منظور ہونے کے بعد قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

ماہ رمضان المبارک آنے سے قبل یوٹیلیٹی اشیاء مہنگی کر دی گئی ہیں، روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں 4 روپے سے 175 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں اشیاء گھی،چائے،مشروبات سمیت روزمرہ استعمال کی کئی اشیاء کی قیمتیں بڑھادیں۔

کوکنگ آئل کے مختلف برانڈ میں 9 روپے فی لیٹر ،چائےکی پتی 6 روپے سے 65 روپے تک مہنگی کردی گئی۔

شیمپو 30 روپے سے 40 روپے تک مہنگاکردیا گیا۔

تجارتی خبریں سے مزید