• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں کھڑکیاں چمکانے کا پہلا عالمی مقابلہ


کھیلوں کے مقابلوں کا انعقا دتو دنیا بھر میں باقاعدگی کے ساتھ کیا جاتا ہے لیکن برطانوی دار الحکومت لندن میں گذشتہ روز ایک دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔


اپنی نوعیت کے پہلے ونڈ و کلیننگ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا اور کھڑکیاں چمکانے میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

اس دوران شرکاء خوب رگڑ رگڑ کر کھڑکیاں صاف کرتے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے دکھائی دیئے۔

سخت مقابلے کے بعد امریکا سے تعلق رکھنے والے Jeremiah Hickey نامی شخص نے17.02سیکنڈز میں 3کھڑکیاں چمکا کر نہ صرف یہ ورلڈ کپ جیتا بلکہ تیز ترین کھڑکیاں صاف کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

تازہ ترین