• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعاقب کے بعد پکڑے جانیوالے نوجوان کا پولیس کے سامنے ڈانس

عام طور پر پولیس کے پیچھا کرنے پر شریف آدمی کے بھی اوسان خطاء ہوجاتے ہیں لیکن کچھ لوگ تو اسے بھی کھیل سمجھتے ہیں۔


امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ہائی وے پر بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی روکنے سے انکار کردیا۔

پولیس اہلکاروں نے گاڑی کا پیچھا کیا اورکچھ ہی دور پہنچ کر گاڑی کو روک کر ڈرائیور کو گن پوائنٹ پر لے لیا۔

ڈرائیور ہاتھ اوپر کرتے ہوئے گاڑی سے باہر تو نکل آیا لیکن پولیس کے سامنے ہی ڈانس کرنا شروع کردیا جس پر پولیس اہلکار بھی حیران رہ گئے۔بعد ازاں اس منچلے کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئیں۔

تازہ ترین