• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق کے دریائے دجلہ میں مسافر کشتی ڈوبنے سے بچوں اور خواتین سمیت 80 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ عراق کے شمالی شہر موصل کے قریب دریائے دجلہ پر واقع تفریح گاہ میں پیش آیا، جہاں کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار کیے گئے تھے۔ کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت سو سے زائد افراد سوار تھے۔

امدادی ٹیموں نے دریا سے 50لاشیں نکال لی ہیں جبکہ درجنوں افراد پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔

35 سے زائد افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹر کی مدد لی گئی ہے۔

عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمے داروں کو سخت سے سخت سزا دینے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین