• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی چیمبرز سے رابطے، مسائل کے حل کے لئے ایف بی آر کا دفتر قائم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے چیئرمین جہانزیب خان نے ملکی چیمبرز کے ساتھ رابطے استوار رکھنے اور مسائل کے حل کے لئے دفتر قیام کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے اورمس امبرین افتخارکی تقرری ڈائریکٹر پروگرام آفس کی حیثیت سے کردی گئی ہے، پروگرام آفس ملکی چیمبرآف کامرس اور چیئرمین ایف بی آر کے درمیان رابطے کا مرکزہوگا اورچیمبرز کو درپیش مسائل پروگرام آفس کے ذریعے حل کئے جائیں گے۔ نوٹیفیکشن میں ایف بی آر کے تمام دفاتر کو معاونت کی ہدایت کی گئی ہے،ڈائریکٹر پروگرام آفس سے ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جاسکے گا۔
تازہ ترین