• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمارت کی اوپری منزلوں کے حوالے سے انکوائری کی ہدایت کر دی،وزیر بلدیات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہےکہ عمارت کی اوپری منزلیں قانونی ہے یا غیر قانونی اس حوالے سے انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں وزیر بلدیات گلشن اقبال میں لگنے والی آگ کی جگہ پر پہنچ گئے صوبائی وزیر نے اپنی نگرانی میں ریسکیو کے عمل کا جائزہ لیا - سعید غنی نےعوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ ایسے منصوبوں میں فلیٹ خریدنے سے قبل اس بات کی تصدیق کر لیں کہ مذکورہ منصوبہ تمام قواعد و ضوابط کے تحت بنایا گیا ہے کہ نہیں, اس سانحے میں ہلاکتوں پر شدید افسوس ہے جبکہ زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کے لئے بھی ہدایت جاری کردی ہیں۔
تازہ ترین