• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقامی ہوگا،وسیم خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے سخت فیصلے کرنے سے نہیں گھبرائیں گے۔ڈومیسٹک کرکٹ کا پورا انفرا اسٹرکچر تبدیل کریں گے، کھیلوں میں سیاست نہیں آنی چاہیے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے اشارہ دیا کہ پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کوچ غیر ملکی نہیں بلکہ مقامی ہوگا۔ تقرری کا فیصلہ جلد کریں گے۔ کوشش کررہے ہیں کہ سری لنکا کی ٹیم پاکستان آئے۔ پی سی بی کو پروفیشنل انداز میں چلانے کے لئے بعض اہم فیصلے کرنا چاہتے ہیں۔ ہر کسی نے پاکستان کی سیکورٹی دیکھی ہے اور دنیا اس کی معترف ہے۔ فرسٹ کلاس میں پچز کے معیار کو بہتر بنائیں گے ۔ سسٹم کو بہتر بنائیں گے۔
تازہ ترین